Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلیم ملک کی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(  اسپورٹس رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی حیثیت سے سلیم ملک کی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیلئے اپیل پر فیصلہ سنادیا ہے ۔سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 ء کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق اپیل دائر کررکھی تھی۔ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس چوہان نے لکھا کہ سلیم ملک پی سی بی سے میچ فکسنگ یا سٹہ بازی کے معاملے پر کلیئرنس سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں۔ ان کی پی سی بی سے یہ درخواست غیرفطری ہے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایک طرف توپی سی بی کے ماتحت قائم کردہ کرکٹ اکیڈمی میں ملازمت کی درخواست کررہے ہیں اور دوسری طرف پی سی بی سے این او سی بھی مانگ رہے ہیں لہٰذا یہ استدعا قبول نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار کو اپنا رویہ اچھا کرنا ہوگا۔ سلیم ملک پی سی بی میں نوکری کیلئے این او سی نہیں مانگ سکتے ۔ یہ اپیل نمٹائی جاتی ہے اورپی سی بی اس ٹرانسکرپٹ کی اوریجنل ٹیپس کی تصدیق کروائے بغیر اسے درخواست گزار کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا۔سلیم ملک کی بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست پر پی سی بی اپنا فیصلہ کرے ۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر نے سلیم ملک کی اپیل نمٹا دی ہے کیونکہ جسٹس( ر) فضل میراں چوہان نے واضح کیا ہے کہ سلیم ملک کی جانب سے این اوسی کے اجراء کی استدعا منظور نہیں کی جاسکتی ہے ، اس کیلئے سلیم کو ملک کو بہتررویہ پیش کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.