Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک زمبابوے سیریز ،ٹیموں کی ٹریننگ کا شیڈول جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آج صبح 11:15 بجے پاکستان کے سکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ 11:45 بجے زمبابوے کے سکواڈ میں شامل ایک رکن آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے تک دونوں ٹیموں کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس ہو گی۔ کل سہ پہر 4 تا رات 7 بجے تک دونوں ٹیموں کی پنڈی سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس ہو گی جبکہ کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔29 اکتوبر بروز جمعرات دوپہر 12:30 بجے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چامو چیبھابھا آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے ۔ دوپہر 12:45 بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم آن لائن میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے ۔ دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے تک دونوں ٹیموں کی نیٹ پریکٹس ہو گی۔ 30 اکتوبر بروز جمعہ: صبح 11:30 بجے ٹاس، دوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ کا آغاز ہو گا ۔ یکم نومبر کو صبح 11:30 بجے ٹاس ہو گا۔ دوپہر 12 بجے میچ کا آغاز ہو گا۔ تین نومبر کو صبح 11:30 بجے ٹاس ،دوپہر 12 بجے میچ کا آغاز ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.