Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گرین شرٹس کو زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل دھچکا:شاداب خان پہلے ون ڈے سے باہر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( اسپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے باعث زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کے بائیں پاؤں میں تکلیف ہے جس کے سبب انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے انٹرا اسکواڈ میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت بھی نہیں کی تھی۔ ٹیم ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی صحت کو مانیٹر کررہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے ۔دوسری طرف قومی کھلاڑی ہوم سیریز کیلئے بذریعہ بس لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ آرمی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس میں مصروف زمبابوین اسکواڈ بھی راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت منتقل ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد وہ ہوٹل میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں جہاں انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی بھی مکمل آزادی ہوگی ۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دریں اثناء آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ایک سال بعد ون ڈے میچ کھیلے گی اور انہیں خوشی ہے کہ اس میچ کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے حصے میں آئی ہے ، وہ یہاں متعدد کلب میچز کھیل چکے ہیں۔ عماد وسیم نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ وہ 2003 ء میں بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بال پکر کی حیثیت سے موجود تھے اور اس وقت انضمام الحق اور شعیب اختر جیسے لی جنڈر کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ان کا ہوم گراؤنڈ ہے اور اس اسٹیڈیم سے ان کی کافی یادیں جڑی ہیں، تماشائی کی حیثیت سے بھی یہاں کئی میچز دیکھے ۔اظہر محمود نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی جس کو وہ اب تک نہیں بھول سکے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد نواز پرانے دوست ہیں جن کے ساتھ وہ کلب کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.