Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپنی اوقات میں رہو:اردوان مغربی ملکوں پر بر س پڑے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ  :   ترک صدر طیب اردوان نے اپنے شہریوں سے تمام فرانسیسی اشیا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے فرانسیسی ہم منصب میکخواں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہو ں نے کہا فرانس میں جس شخص کے پا س حکمرانی ہے وہ اپنے راستے سے ہٹ گیا ہے ،وہ پورا دن اردوان ، اردوان کرتا ہے وہ ایک مریض ہے اور اسے واقعی دماغ کے علاج کی ضرورت ہے ،ہالینڈ کا سیاستدان بھی اسی طرح کا دماغی کیس ہے ،وہ بھی کوشش کررہا ہے ہم سے الجھے ۔پہلے اپنی اوقات دیکھو،کیا تم جانتے ہوکہ کس راستے پر چل رہے ہو؟ اپنی اوقات میں رہو۔ اردوان کا کہنا تھا کہ فاشزم کو ہم نے جرمنی اور اٹلی میں دیکھا ہے ،ہم نازی ازم دیکھ چکے ہیں،تم بالکل اسی راستے پر ہو جس پر وہ تھے ،ہماری کتاب قرآن مجید ہمیں فاشزم سکھاتی ہے نہ نازی ازم ،ہماری کتاب ہمیں سماجی انصاف سکھاتی ہے ،اور ہم اسی ہدایت کے مطابق سماجی انصاف کے راستے پر چلتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.