Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی صدارتی انتخابات میں 7 روز باقی رہ گئے، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں توتومیں میں جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:   امریکی صدارتی انتخابات میں 7 روز باقی رہ گئے، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک لاپرواہ شخص ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن نے اپنی آبائی ریاست پنسلوانیا سے غداری کی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ریاست کو 2016 کی طرح ایک بار پھر جیتیں گے۔ بائیڈن نے اپنی آبائی ریاست پنسلوانیا کے ساتھ غداری کی۔ اوباما اور بائیڈن کے دور میں اسے وسائل کی کمی کاسامنا کرنا پڑا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی ریاست پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک لاپرواہ شخص ہیں، وہ وبا کی حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے جبکہ وہ خود احتیاط کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ارلی ووٹنگ کے تحت اب تک 6 کروڑ سے زائد امریکی شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، امریکی سینٹ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کی نئی جج تعینات کر دی گئی۔ وائٹ ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ 48 سالہ ایمی کون نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایمی اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.