Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا: کیٹیگری 4 طوفان لورا ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیٹیگری 4 کی شدت والا سمندری طوفان لورا امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا، لوزیانا کے شہر لیک چارلس میں طوفانی ہواؤں کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوزیانا اور ٹیکساس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

طوفان کے راستے میں آنے والے ٹیکساس اور لوزیانا کے علاقوں سے 6 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

لوزیانا کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان سے ریاست کے متاثرہ حصے پانی میں ڈوب سکتے ہیں، طوفان کے باعث 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے سمندری طوفان لورا کے باعث ہیٹی میں 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.