کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر میں حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف علاقوں کی بجلی بند ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارش کے دوران بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
تاہم کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سوسائٹی، کورنگی، بلدیہ، بن قاسم میں حفاظتی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت کئی فیڈرز کی بجلی عارضی طور پر معطل ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر بجلی بحال کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث عملے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کے کئی سب اسٹیشنز اور کچھ گرڈ اسٹیشنز میں بھی پانی داخل ہو چکا ہے۔