Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول بھٹو کا بارش کے دوران جانی نقصان پر اظہارِ رنج و غم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور دیگر اضلاع میں طوفانی بارش کے دوران حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے گلستان جوہر کراچی میں دیوار گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ جائے حادثہ سے ملبے کو ہٹانے اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں اور حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران کراچی اور دیگر اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدمے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل امتحان میں اجتماعی ہمت، حوصلے، صبر اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.