Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں کورونا کیسز 24363709، اموات 830352

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 63 ہزار 709 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 30 ہزار 352 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 66 لاکھ 37 ہزار 375 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 561 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 982 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 83 ہزار 677 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 1 ہزار 103 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 2 ہزار 762 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 378 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 14 ہزار 664 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 17 ہزار 756 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 60 ہزار 652 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 14 ہزار 953 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 13 ہزار 502 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 15 ہزار 701 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 124 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 13 ہزار 378 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 76 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 73 ہزار 888 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 184 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 270 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 971 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 26 ہزار 818 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 990 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4لاکھ 2 ہزار 365 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 7 ہزار 839 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 188 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 137 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 67 ہزار 796 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 846 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 755 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 836 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 127 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 4 ہزار 583 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 4 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 803 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 641 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 79 ہزار 641 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.