Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہریار آفریدی کی مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے ٹھوس موقف کی تحسین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگوں کے نصب العین کے لئے ترکی کی حکومت اور عوام کی غیر متزلزل اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں ترکی کے سفیرمصطفیٰ یوردکل سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت جلد حق خودارادیت حاصل کرلیں گے۔

شہریار آفریدی نے مسئلہ کشمیر کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ٹھوس موقف کو سراہا جس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر مزید اجاگرکرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا حکومت علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہی ہے اور کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی مہم جوئی عالمی امن کو تباہی کی جانب دھکیل دے گی۔

ترکی کے سفیر مصطفیٰ یوردکل نے اس موقع پر اپنے ملک کی جانب سے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگوں کی آواز بننے میں کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.