Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

احساس قومی سماجی ومعاشی رجسٹری کا سروے مختلف اضلاع میں جاری ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری کا سروے ملک کے مختلف اضلاع میں جاری و ساری ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے گھرانے کی سطح پر سماجی اور معاشی اعدادوشمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ جدید طریقہ کار سے غریب گھرانوں کی درست نشاندہی کرنا ممکن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احساس سروے کا باقاعدہ آغاز کرک اور مالاکنڈ سے کر دیا گیا ہے۔ احساس کے ماسٹر ٹرینراساتذہ کی فیلڈ میں سروے کی ٹریننگ کروا رہے ہیں۔دوسرے صوبوں پنجاب اور سندھ کے کچھ اِضلاع میں سروے مرحلہ وار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں بہت جلد اِحساس رجسٹریشن ڈیسک کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وبا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 31 اگست کے بعد ملک کے 15 اضلاع میں تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ 15 ستمبر کے بعد ملک کے دیگر 60 اضلاع میں بھی رجسٹریشن کا آغاز ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.