Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی کی عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیوریج سسٹم کے لئے جامع منصوبہ شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں سیلاب سے مستقل بچاو کے لئے جلد بڑے منصوبے کا اعلان کیا جائے گا۔ پینے کے پانی کی فراہمی کے بھی جلد منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے عوام کو درپیش مشکلات سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔ کراچی میں متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو فوری مدد کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دے دی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں کہ پانی میں پھنسے لوگوں بچانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری طور پر ضرورت مند افراد کیلئے ہنگامی طبی امداد، خوراک اور پناہ گاہ کی فراہمی کا بھی انتظام کریں۔ اس کے ساتھ میں نے انہیں بنیادی سہولیات (یوٹیلیٹیز) کی فوری بحالی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو فراہمی آب جیسے بڑے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ہم سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کے مستقل حل کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور ان بحرانی حالات میں اہل کراچی کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.