Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا : سردار محمد یعقوب خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی( ا ین این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک موجودہ حکومت کی انتقامی پالیسیوں کے نتیجے میں آنارکی اور انتشار کے طرف جارہا ہے نیب کو ملک میں حقیقی طور پر کرپٹ عناصر کے خلاف اور لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے بنایا گیا تھا لیکن اب اس ادارے کو ملک میں حقیقی سیاستدانوں کو بلیک میل بدنام اور عزت دارلوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے نیب الزام لگا کر کسی بھی شخص کو گرفتار کرتی ہے اور تحقیقات بعد میں کرتی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے ہم حکومت میں آکر اس ادارے کو ٹھیک کرینگے اور اسے کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوام سب سے زیادہ پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں غربت کے ہاتھوں سفید پوش طبقہ اپنے مستقبل کیلئے فکرمند ہیں ملک میں عوام سے زندہ رہنے کا حق حکومت چھین رہی ہے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں ہر ددوسرے تیسرے ماہ اضافے سے لوگ تنگ اچکے ہیں حکومت کی ناقص معاشی پالیسی سے ابتک 25 لاکھ مزدور بے روزگار ہوئے فیکٹریاں بند ہونے کے قریب ہیں ملک میں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت آج کہا ں ہے صرف عوام کو سبز باغ دیکھا کر اور خوشنما نعروں سے ووٹ لینے کے بعد حکومت اپنے ہی دعوں سے مکر گئی انہوں نے کہا کہ انصاف آج کہیں پر بھی ہمیں دیکھائی نہیں دے رہی اور نہ ہی قومی اسبلی میں اس حوالے سے کائی مثبت قانون سازی ابتک کی گئی انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے ملاقات سے برف پگل گئی اب آئندہ دو سے تین ماں حکومت کے خاتمے کیلئے بہت ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے اور ژوب ڈویژن میں جاری ڈومیسائل فوری طور پر ختم کیئے جائیں جنکا ہمارے اضلاع سے تاریخی طور پر کوئی تعلق نہیں انھیں جعلی ڈومیسائل بنانے کا حق کس قانون کے تحت دیا گیا ہمارے پی ایچ ڈی ایم فل اور ایم ے پاس نوجوان بے روزگار اور وہ نشے کے طرف جارہے ہیں لیکن دوسرے جانب ہمارے صوبے سے تعلق نہ ہونے والوں کو وفاق فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبے و بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ان جعلی ڈومیسائل کے حامل ڈگری ہولڈرز ہمارے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جو کہ ہماری حق تلفی کے مترادف ہے ہم اسے کسی صورت تسلیم نہیں کرتے میں عدالت اور حکومت کے نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ژوب ڈویژن کے کمشنر اور تما م ضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ان جعلی دومیسائل کی چھان بین کر کے انھیں ختم کریں اور ملوث عملے اور آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اسکے نتیجے میں ہزاروں ملازمتوں پر لوکل اور ہمارے حقیقی ڈومیسائل کے حامل اعلٰی تعلیم یافتہ اور دیگر کو تعینات کیا جائے تو ہمارے صوبے اور ڈویژن میں کوئی نوجوان بے روزگار نہیں رہیگا انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے سینٹ میں بھی تحریک کے زریعے اس ایشو کو زہر بحث لاونگا مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ایشو پر صوبائی اسمبلی میں بھی بات ہوئی انہوں نے کہا کہ میں لورالائی دکی موسٰی خیل سمیت اپنے ڈویژن کے باقی اضلاع کے سول سوسائیٹی سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو اپنے جانب سے بھر پور رتعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.