Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیب بلوچستان کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں نیب بلوچستان کمپلیکس میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کاآغاز کر دیا ہے ، شجر کاری مہم عسکری کمرشل بینک کے تعاون سے نیب بلوچستان کمپلیکس میں شروع کی گی ہے جس کے دوران سینکڑوں پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پرڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کا ضامن ہے ، سر زمین پاکستان کی خوبصورتی اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اسکی خوبصورتی درخت لگانے اور سر سبز ماحول کی حفاظت میں مزین ہے ، ہم سب کو مل کر عہد کر نا ہو گا کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر زمین کو ماحول دوست اور بقائے زندگی کے قابل بنائینگے۔ عسکری کمرشل بینک کے ریجنل سربراہ روح الامین ،نیب بلوچستان کے ڈائر یکٹرز و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.