Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں: زیبا بختیار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) معروف فلم سٹار،ڈائریکٹر،کاروباری شخصیت زیبا بختیار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں،زندگی کے مختلف شعبوں میں انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں، بحیثیت بلوچستانی یہاں کی خواتین کو درپیش مشکلات کا علم اور ادراک ہے،بلوچستان،صنعت و تجارت سمیت دیگر کے حوالے سے مشکل ترین صوبہ ہے۔خواتین کو ان کے حقوق طشتری میں رکھ کر نہیں ملیں گے بلکہ اس کے لئے انہیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں وومن چیمبر کی عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل روبینہ شاہوانی نے خیر مقدمی کلمات میں زیبا بختیار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ آنے پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ بلوچستان کی خواتین با صلاحیت ہیں تاہم ان کے لئے رول ماڈل نہیں جس کے نقش قدم پر چل کر وہ منزل مقصود تک پہنچے،یہاں کی خواتین کو لیڈ کرنے کی ضرورت ہیں اس کے لئے آپ جیسی شخصیت موزوں ترین ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں خواتین روایتی طریقوں سے کاروبار کر رہی ہیں انہوں نے خواتین کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لئے ساتھ دینے کا بھی کہا۔اجلاس کے موقع پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کی سعدیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اگرچہ مختلف قسم کے بزنسز سے خواتین وابستہ ہیں لیکن انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہے خواتین کو گھر اور دفتر کے ساتھ ساتھ جیل سے عدالت اور عدالت سے جیل تک آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت میسر نہیں،چیمبر آف کامرس خواتین کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لئے کام کر رہی ہے۔ہم چاہتی ہیں کہ بلوچستان میں بھی خواتین کے لئے الگ تجارتی مارکیٹیں ہوں جہاں دکاندار اور صارف دونوں خواتین ہوں ہم توقع رکھتی ہیں کہ آپ کے بنائے ہوئے شاپنگ مال میں خواتین کے لئے الگ حصہ مختص کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے معروف فلم سٹار،اداکارہ ،ڈائریکٹر اور کاروباری شخصیت زیبا بختیار نے کہا کہ میں بحیثیت بلوچستانی خاتون صوبے کی خواتین کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہوں میں خواتین کو صنعت و تجارت سمیت تعمیراتی شعبے میں بھی دیکھنا چاہتی ہوں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان صنعت و تجارت سمیت دیگر حوالوں سے مشکل ترین صوبہ ہے ۔خواتین کو ان کے حقوق طشتری میں رکھ کر نہیں دئیے جائیں گے بلکہ اس کے لئے انہیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کا تعین دین اسلام نے کیا ہے ہم وہ حقوق چاہتی ہیں جو ہمیں اسلام اور قرآن دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حقوق سے متعلق آگاہی نہ رکھنا ملک بھر کی خواتین کا مسئلہ ہے رول ماڈلز کی کمی سب کو ہے جو رول ماڈلز ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جاتا مجھے بھی شاپنگ مال بناتے ہوئے آنکھیں دیکھائی گئی مگر میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائی،ان کا کہنا تھا کہ میں فلموں میں اداکاری کے لئے بڑی جدوجہد کر کے نکلی اب تو لوگ بچیوں کو تعلیم کا حق دینے لگے ہیں پہلے تو اس کے لئے بھی بڑی جدو جہد کرنا پڑتی،ان کا کہنا تھا کہ خواتین کریم کے ٹیکسی اور موٹر سائیکل چلائیں لوگ کچھ دن بولیں گے اور پھر خاموش ہو جائیں گے میں نے اپنے شاپنگ مال میں خواتین کے لئے الگ حصہ رکھنے بارے سوچا پر خواتین اپنا بزنس پلان تو دیں میں چاہتی ہوں کہ میرے شاپنگ مال میں 50 فیصد حصہ خواتین کو ملے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین باہمت ہیں وہ جس کام کا ارادہ کرتی ہے اسے کر کے ہی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف جیلوں میں قید خواتین کو لیگل ایڈ اور ا نہیں درپیش نفسیاتی مسائل کے حل کے لئے کام کریں گی خواتین وکلا کی کمی نہیں انہیں اس جانب راغب کیا جائے گااس سلسلے میں فنڈ کے لئے بھی منصوبہ بندی ضروری ہے اجلاس کے آخر میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.