Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کا مسلسل چوتھا روز، 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے، رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 219.35 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 181.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران انڈیکس 490.22 پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 40292.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 569.77 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40862.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی دیکھنے کو ملا۔ آج ساڑھے دس بجے تک انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 41250 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران ہاتھ روک لیا۔ جس کے باعث زبردست تیزی میں جانے والی مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی تھی۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 41276.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم کاربار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 219.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 41081.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 31 کروڑ 23 لاکھ چار ہزار 180 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو پچاس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.