Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ: پنشن اور تنخواہیں، 28 اگست کو جاری کرنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  یوم عاشور کی تین تعطیلات کے سبب سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اگست کی پنشن اور تنخواہیں یکم ستمبر کی بجائے 28 اگست کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے نو اور دس محرم کی تعطیلات کا باضابطہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 29 اور 30 اگست کو یوم عاشور کی چھٹی ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ادھر لاہور پولیس نے 9 ویں اور 10 ویں محرم کے لیے سخت سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ شہر میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، بیرئیرز اور عارضی قناتیں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا۔ روٹ کے راستوں پر کرایہ داروں اور ہوسٹلز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کرنے کے ساتھ ساتھ شورٹی بانڈز لیے جائیں گے۔

یاد رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.