Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں ریکارڈ بارشیں: تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیم میں پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہو چکی ہے۔ تربیلا میں صرف ایک فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں تین فٹ گنجائش باقی رہ گئی۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام سے 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد بیراج پر 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر پانی کا بہاؤ 86 ہزار کیوسک، دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 26 ہزار 200 کیوسک، دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 31 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار کیوسک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.