Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹا ک ایکسچینج میں 569پوائنٹس کی تیز ی ،79ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی رہی،100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 40800کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا ،59فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو 79ارب کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت دو کروڑ70لاکھ72ہزار شیئرز کم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی جسکے سبب 100 انڈیکس 40900پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 569پوائنٹس کے اضافے سے 40862 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.