Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر 169کی بلند سطح پر جاپہنچا، سونا100روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے سامنے شدیدد باؤ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 169روپے سے صرف35 پیسے کی دوری پر ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو مزید گرا کر169روپے کی بلندسطح پر جاپہنچا ہے ،ادھر فی تولہ سونا100روپے سستا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر24پیسے کے اضافے سے 168.65روپے کا ہوگیاجب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کے اضافے سے 168.80روپے سے بڑھ کر169روپے تک جاپہنچا۔ یورو50پیسے بڑھ کر199.50روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈایک روپے کے اضافے سے 221.50روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا3ڈالرکی کمی سے 1920ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ16ہزار500اور دس گرام 86روپے کی کمی سے 99ہزار880روپے پر آگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے 1380روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.