Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مصباح الحق کیلئے سیریز گنوانے کے باوجود انگلش ٹورمثبت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف سیریز گنوانے کے باوجود انگلش ٹور کو ابھرتی ہوئی نوجوان ٹیم کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے سے بھرپور ٹیسٹ میچز بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلے گئے اور کھلاڑیوں کیلئے یہ تجربہ بہترین ثابت ہوا جنہوں نے میدان میں شائقین کی عدم موجودگی میں بھی روایتی ماحول قائم رکھا اور دونوں ٹیموں کے پلیئرز ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے رہے ۔پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے بلاگ میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے فیلڈ پر بہترین رویہ دکھایا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ورنہ سخت ترین حالات میں اتنے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلنا ممکن نہ ہوتا۔بائیو سکیور ماحول میں دورے کو انوکھا تجربہ قرار دیتے ہوئے قومی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی ٹیم کیلئے کسی بوٹ کیمپ کے مترادف تھا جہاں پلیئرز کو کھیلنے کیساتھ ٹریننگ اور کھانے پینے کا ایک ساتھ موقع ملا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اجتماعی اور انفرادی طور پر کھلاڑیوں سے بات چیت کر کے سیریز سے حاصل شدہ مثبت اور منفی پہلوؤں کا اندازہ کیا ہے اور انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سخت محنت کیساتھ سٹرانگ کم بیک کی ضرورت ہے ۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنا مایوس کن رہا مگر پلیئرز کا مشکل حالات اور ماحول میں فائٹ کرنا مثبت بات تھی جبکہ محمد رضوان،شان مسعود اور بابر اعظم کے علاوہ اظہرعلی نے آخری ٹیسٹ میں عمدگی سے بیٹنگ کی اور شدید دباؤ کے عالم میں اپنے کردار اور ذہنی مضبوطی کا برملا مظاہرہ کیا جبکہ باؤلرز کو بھی سیکھنے کا اچھا موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.