Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سربراہ پاک فضائیہ نے سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر دیا۔ ائیر چیف نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کا کہنا تھا سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ کی بنیاد پاک فضائیہ کے ارتقائی سفر میں ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلیجنس ریسرچ کو سول اور ملٹری شعبہ جات میں فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 ویں صدی میں ٹیکنالوجی نے جنگی حکمت عملی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، اس ادارے کا قیام آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کو پاک فضا ئیہ کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

قبل ازیں ائیر مارشل عامر مسعود، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ) نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اس نئے قائم شدہ سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سابقہ ائیر چیفس، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فضائیہ کے سینئیر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.