Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تازہ ترین کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت اقدامات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موبائل سروس بند ہونے کے ساتھ جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جائے گی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں ساتویں محرم کے جلوس کے لئے تمام روٹ پر قائم دکانوں مارکیٹوں اور ہوٹلوں کو تلاشی کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق موبائل سروس صبح نو بجے سے رات نو بجے تک بند رہیگی۔ شہربھر میں پانچ ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئےگئے ہیں، جلوس میں داخل ہونے پر عزاداروں کو مکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

جلوس کی ماںیٹرنگ کے لئے ہیلی کاپڑ سے بھی فضائی جبکہ ڈی آئی جی افس میں قائم کنٹرول روم میں روٹ پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.