Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تازہ ترین معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کے قریب جیلوں میں رکھا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیر اعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کے قریب جیلوں میں رکھا جائے۔

وزیراعظم سے گزشتہ روز وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی اور جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کیں۔ عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ سفارشات پر فوری عملدرآمد کے لیے اٹارنی جنرل سے مشاورت کی جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.