Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں سعودی عرب جا رہے ہیں : شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : شیخ رشید نے کہا کہ سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں سعودی عرب جا رہے ہیں، علماء کرام بتائیں کہ عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، کم وپیش سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں اور سٹینڈ ہائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علماء کرام ہی بتاہیں کہ اس عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی لیکن عمرہ پر موجود پاکستانی قوم کے اس امیورٹڈ حکومت کے بارے میں نفرت بھرے جذبات، ان کی آنکھوں میں دیکھے اور زبان سے ٹی وی پر باآسانی محسوس کئے جاسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.