Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کون تھی؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کا تعلق بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کی مزید تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے احاطے میں چینی زبان کے مرکز کے قریب ایک خود کش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جنید بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک خاتون خود کش حملہ آور نے کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ تنظیم کی جانب سے کسی خاتون نے ایسی کارروائی کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ کے اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وہ دو بچوں کی ماں تھی اور ان کا تعلق کیچ سے تھا۔

مجید بریگیڈ کے مطابق انہوں نے دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی تھیں اور وہ کراچی کی ایک یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار شاری بلوچ کے خاندان والوں نے بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کی تصدیق کی مگر ان کو شاری بلوچ کے حوالے سے دیگر تفصیلات کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ شاری بلوچ تین مہینے پہلے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کرنے آئی تھی اور انہوں نے کیچ میں اپنی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی۔

واجد بلوچ کے مطابق ان کے شوہر ڈاکٹر ہیں اور وہ کچھ ماہ پہلے ایم فل کی ڈگری میں داخلہ لینے کے لئے اپنے شوہر اور بچوں سمیت کراچی منتقل ہوئی تھیں اور وہیں رہائش پذیر تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.