Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے : ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل،روز گار کی فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے عین مطابق عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام ان ثمرات سے بہرہ مند ہورہے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ اللہ تعالی نے بلوچستان کو قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال کررکھا ہے ان وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹھوس بنیادوں پر بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو موجودہ صورتحال میں تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے صوبے کی ترقی، خوشحالی میں کوئی رکاوٹ آئے ہمیں اپنے صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.