Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100.61پوئنٹس کی کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کواتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 100.61 پوائنٹس کی کمی سے 45865.02 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 61.63 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 55 ارب 31 کروڑ 19لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت سے 2.34فیصد زائد رہا۔جمعہ کو مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 26.07 پوائنٹس کی کمی سے 19173.08پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 211.72پوائنٹس کی کمی سے 31436.15 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب 62 ارب 45 کروڑ 99 لاکھ روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 7 ارب 14کروڑ80لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 555 روپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 27.18 روپے کے اضافے سے 389.67روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.