Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک کچھ دیر بعد ، وزیراعظم حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک کچھ دیر بعد ہوگی، حکومت مخالف تحریک اور سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان ساہیوال کے لئے 18 ارب روپے سے زائد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا بھی ساہیوال میں افتتاح کریں گے، عمران خان ساہیوال میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان کلین گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم احساس پروگرام کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان خطاب میں ساہیوال کے لئے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.