Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک فروخت کیا جا رہا ہے ، نواب اسلم رئیسانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں حکمران جماعتیں ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک سمیت بہت سے قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کے لئے کمربستہ ہیں،ریکوڈک سمیت قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کیخلاف ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ یہ بات ا نہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ کچھ عرصے قبل شنید میں آیا تھا کہ ریکوڈک کو فروخت کیا جارہاہے گزشتہ روز گورنر بلوچستان نے ریکوڈک سے متعلق 27دسمبر کو صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ریکوڈک سے متعلق ہنگامہ میری سمجھ سے بالاتر ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ہنگامہ خیز اجلاسوں سے ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں پاکستان کے قرضوں کے عیوض ریکوڈک کوکوڑیوں کے بھاؤفروخت کرنا چاہتی ہیں جس کی اجازت کھبی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سمیت قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے بھاؤفروخت کرنے کیخلاف مزاحم ہونگے اور ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.