Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں : شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں، آصف زرداری اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعوکیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ نوازشریف نے پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، انہوں نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سےعلاج تو کرایا نہیں، نوازشریف بیماری کابہانہ کرکےبیرون ملک گئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جا رہا ہوں، ان کے اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔شریف اور زرداری فیملی ملکی دولت  بیرون ملک لے کر گئی، پاپڑ اور چنے والے میں نے تو نہیں نکالے۔ قوم نے ہمیں اس لئے ووٹ دیئے کہ مافیاز سے نجات دلائیں مگر ہم اس میں ناکام رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعو کیا، طالبان نے یقین دہائی کرائی ان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں، بالواسطہ رابطے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.