Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں اور باقی زندگی جیل میں گزاریں : قاسم سوری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : تحریک انصاف بلوچستان کے نئے صدر قاسم سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی ، پی ٹی آئی ایک ہی ہے ، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں اور باقی زندگی جیل میں گزاریں۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں سے نااہل ہوئے، وہ جیل ہی جائیں گے۔پارٹی کی نئی ذمے داری ملی ہے، گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں،اہم ذمہ داری وزیر اعظم عمران خان نے دی ،کوشش رہے گی تمام ورکرزاور رہنماوں کو ساتھ لے کر چلوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مرکز میں آواز بنوں گا، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، چھوٹے چھوٹے اختلافات ہرجگہ ہوتے ہیں۔موجودہ حکومت نے دس بڑے ڈیم منصوبے ملک میں شروع کئے ہیں، کے پی الیکشن میں جو کچھ ہوا ،رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.