Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول نے خود کو قرنطینہ کرلیا، اپنی جان کی حفاظت آپکا حق، یہی حق عوام کا بھی ہے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول نے خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا، اپنی جان کی حفاظت آپ کا حق ہے یہی حق عام عوام کا بھی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عوام کی جانیں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں، جعلی لیڈر جلسے کر کے عوام کی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کورونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو، یہ واحد وبا ہے جو یکساں سب پر لاگو ہے، قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو نہ ہو لیکن وبا نے کسی میں تفریق نہیں کی، دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں، جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، سٹیج پر کھڑے ہو کر بھڑکیں مارنے والے ریاست کی رِٹ چیلنج نہ کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہا، شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پے رول فعال ہوگا، جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو کرا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.