Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزراء، فردوس عاشق اعوان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی، گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے، ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا، تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے، 560 کلو میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2، 2 لین پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، منصوبے کو عظیم صوفی لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیا ہے، لاہور شہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.