Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں: مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: مریم اورنگزیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی نہ ملنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم یہ دیکھنے لاہور آئے تھے کہ شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں تو نہیں مل رہیں، عمران خان اس لیے آئے کہ کہیں شہباز شریف کو کرسی تو نہیں مل گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک گھر، نوکری بھی نہیں دی گئی، 18 ماہ سے حمزہ شہباز جیل میں ہیں، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، حمزہ شہباز نے عدالت کو آگاہ کیا بکتر بند گاڑی کی بریکس فیل ہیں، حمزہ شہباز کو جس بکتربند گاڑی میں لایا گیا اس کو حادثہ بھی پیش آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.