Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جرمن چانسلر کے دفتر سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی، ملزم گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برلن: جرمنی میں ایک شخص نے چانسلر اینگلا مرکل کے دفتر سے گاڑی ٹکرا دی، گاڑی کی سائیڈ پر جرمن چانسلر کےخلاف نعرے درج تھے۔

جرمن پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، گاڑی کی ایک طرف درج تھا کہ “تم بچوں اور بوڑھوں کے قاتل ہو” اور دوسری جانب “گلوبلائزیشن کی سیاست بند کرو” لکھا تھا۔ گاڑی کی ٹکر سے عمارت کے مرکزی دروازے کا معمولی حصہ متاثر ہوا جبکہ گاڑی زور سے ٹکرانے کے سبب ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حکام نے تحویل میں لے لیا۔

جرمن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے کی ذہنی صحت سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.