کراچی : اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے اسکریپ کی فروخت کیلئے ادائیگی کے باوجود ڈیلرز کو ڈلیوری نہیں دی جارہی جس کے نتیجے میں ادارہ دو ماہ سے اسکریپ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن سے محروم ہے ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے بعض ڈیلرزکو مس کاسٹ اسکریپ اوربلک ہاٹ میٹلڈ کی فروخت کیلئے ڈلیوری آرڈرز جاری کیے گئے اور ادائیگی کیلئے پے آرڈرز بھی وصول کر لیے گئے تاہم جب ڈیلرز کی جانب سے مذکورہ مال کی ڈلیوری مانگی گئی تو اسٹیل مل انتظامیہ نے کوئی وجہ بتائے بغیر ڈلیوری دینے سے انکار کردیا، ڈیلرز ذرائع کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے یہ سلسلہ روکا گیا ہے اور پے آرڈرز کی وصولی کے بعد ڈلیوری نہیں دی جارہی،ڈیلرز کو خدشہ ہے کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے یہ تمام تر حربے نرخ بڑھانے کیلئے کیے جارہے ہیں جبکہ یہ عمل کارپوریٹ قوانین کی سراسر خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ،اسٹیل مل انتظامیہ کے اس عمل سے ادارے کو گزشتہ دو ماہ سے 8تا12کروڑ روپے سے محروم ہونا پڑا ہے ۔
مشرق مزید