Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:تیزی ،40ہزار کی حدبحال،103ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر ) سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس514پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرکے 40377پوائنٹس پر جاپہنچا،60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کو 103ارب کا منافع ہوا، حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں ا ٓئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس264پوائنٹس کے اضافے سے 17016پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 386پوائنٹس کے اضافے سے 28058پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور 17 میں استحکام رہا،مارکیٹ کامجموعی سرمایہ بڑھ کر74کھرب47ارب روپے ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.