Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملتان: پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسیٰ اور پی ڈی ایم کے گرفتار رہنما ضمانت پر رہا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان:  علاقہ مجسٹریٹ جواد ظفر نے پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی اور پی ڈی ایم کے گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

یاد رہے موسیٰ گیلانی اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے نواں شہر چوک سے ریلی نکالی، بلا اجازت ریلی نکالنے پر مقدمات کے اندراج پر جیالے مشتعل ہو گئے اور گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے تھانہ لوہاری گیٹ پہنچ کر دھرنا بھی دیا۔

علی موسیٰ کی گرفتاری پر مریم نواز اور بلاول بھٹو نے حکومت پر شدید تنقید کی اور پی ڈی ایم کے عہدیداران پر مقدمات کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیا۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے ہنگامی پریس کانفرنس میں گرفتار عہدیدران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

  30 نومبر کو پی ڈی ایم نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سیاسی پاور شو کرنا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کے باعث تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر بھی لگا دیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.