Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، انہوں نے پہلے بھی اہم تر قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، قوم وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے، کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.