Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس، کالعدم تنظیم کے احتجاج کیخلاف حکمت عملی پر غور

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے حکومت سے کئے معاہدے کے تحت شروع کیے گئے مارچ کو روکا ہوا ہے، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اسکے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.