Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

0

شارجہ : شارجہ میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز اوپنرز لینڈل سمنز اور ایون لیوس ساتویں اوور کے اختتام پر7 اور 36 سکور کے ساتھ 46 کے مجموعے پر کریز پر موجود ہیں۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی کے میدان میں رات سات بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے، 24 میں سے 14 میچ جیتے، 10 میں کیویز کو فتح ملی۔ 20 اوور کے ورلڈکپ مقابلوں میں 5 بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، گرین شرٹس کو تین، بلیک کیپس کو 2 میں کامیابیاں ملیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.