Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامنفی آغاز ، 14ارب خسارہ

0

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مندی کی زد میں آ گئی،کے ایس ای100 انڈیکس 160.16 پوائنٹس کی کمی سے 45418 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 14ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان غالب رہا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45655پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45311پوائنٹس کی سطح تک بھی گر گیا تھا ۔ کاروبارکے اختتا م پرکے ایس ای30 انڈیکس 92پوائنٹس کی کمی سے 17779پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 31144پوائنٹس سے کم ہو کر31105پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر78کھرب48ارب روپے رہ گیا، پیر کو 4ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ 59 لاکھ 13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ 6 لاکھ 87 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 155کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،147میں کمی اور18 میں استحکام رہا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.