Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش

0

اسلام آباد : وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے مہلت طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعظم سواتی کے سنگین الزامات کے معاملے پر سماعت کی۔ معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینہ کا وقت دیا جائے، بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کرینگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.