بلوچستان اسمبلی میں پی ڈی ایم تحریک کے خلاف مشترکہ مذمتی قرار داد جمع
کوئٹہ :قرارداد آج اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی
کوئٹہ :قرارداد حکومتی ارکان اسمبلی اور صوبائی وزراءنے جمع کرائی
کوئٹہ :قرار داد صوبائی وزرائ،صالح بھوتانی،یار محمد رند،ظہور بلیدی،سلیم کھوسہ ،ضیاءاللہ لانگو اور دیگر نے جمع کرائی
کوئٹہ :ریاستی اداروں کے خلا ف ہرزاہ سرائی اور کردار کشی کسی بھی سیاسی جماعت کا خاصہ نہیں ہوسکتی ،قرار دادکا متن
کوئٹہ :پی ڈی ایم کے تحریک میں شامل جماعتوں نے قوم اور اداروں کے درمیان دوریاں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے،قرارداد
کوئٹہ :پاکستان اور بلوچستان کے عوام پاک فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں،قرارداد کا متن
کوئٹہ :پی ڈی ایم کے تحریک میں شامل جاعتیں کسی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ،قرار داد کا متن
کوئٹہ :پی ڈی ایم کے جلسوں میں ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلوئے گئے جو محب وطن پاکستانیوں کے ناقابل برداشت ہے،قرار داد کا متن
کوئٹہ :بلوچستان کے عوام اپنے پاک فوجاور اداروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے نظرآئیں گے ،قرار داد کا متن