Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کو رجسٹر کرلیا ہے۔

لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا دی ہے۔

ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر

 

کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔ پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.