Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی سے مستعفی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر)  ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،یہ استعفیٰ گزشتہ روز مستعفی ہونے والے بزنس مین پینل کے اہم رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کے طور پر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہدحسین، وائس چیئرمین ثاقب فیاض مگوں، مرکزی رہنما علاؤالدین مری اور سیکریٹری جنرل احمد جواد نے گروپ چیئرمین کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بزنس مین پینل پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین چوہدری حسین زاہد سمیت درجنوں دیگر عہدیداروں نے بھی اس گروپ کو خیر باد کہہ دیا جبکہ ملک بھر کے چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی اپنی لاتعلقی کا اظہارکرنا شروع کر دیا جس سے بزنس مین پینل میں ایک بحران نے جنم لے لیا ہے اور اس کے ساتھ آمدہ الیکشن میں اسکی پوزیشن کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں ۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے استعفے کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ وہ کاروباری برادری کیلئے میاں زاہد حسین کی خدمات کے دل سے قائل ہیں اور ان کے بغیر ایف پی سی سی آئی میں کام کرنے کے بجائے اپنا راستہ جدا کرنے کو ترجیح دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میاں زاہدکو کھو کر بزنس مین پینل نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری ہے جس کا احساس انہیں دو ماہ بعد الیکشن میں ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.