Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت نا گزیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ منصوبے پر پیشرفت نا گزیر ہے ،اس میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وسائل میں اضافے کو یقینی بنانے پر توجہ نہیں دی جس کاخمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، گیس کے کم ہوتے ذخائر تشویش کاباعث ہے اور رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دہائیوں تک پاکستان سے گیس ناپید ہو جائیگی جس کیلئے ہمیں آج سے حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی،دنیا کو بتایا جائے ہم گیس کی قلت سے کس بحرا ن کاشکارہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی موسم سرما کا آغاز ہوا ہے اورملکی کمپنیوں نے عوام کو گیس کی شدید قلت کے بارے میں پیشگی خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری انڈسٹری اور معیشت کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتاہے ، اس لیے ایران کے معاملات پر جو عالمی رد عمل ہے اس کے بارے میں سفارتی کوششیں کی جائیں تاکہ موجودہ اور ہماری آنے والی نسلیں اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.