لاہور : پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز دے دی ۔ ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ کرینگے ۔دوسری طرف سابق کپتان انضمام الحق اور معین خان نے پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔یو ٹیوب چینل پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز مکمل ہونے تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر گفتگو سے گریز کرنا چاہئے تھا،اب جو بھی امیدوار ہو گا وہ اپنے لئے لابنگ شروع کر دے گا جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول بری طرح متاثر ہو سکتا ہے ۔سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ اظہر علی کے ساتھ سرفراز احمد والی تاریخ نہ دہرائی جائے ۔
مشرق مزید