Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی پنجاب کے باؤلرز ناردرن بلے بازوں پر حاوی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ،لاہور  (سپورٹس رپورٹر)   قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز کراچی میں شروع ہوگیا۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ کے پہلے میچ میں جنوبی پنجاب کے باؤلرز ناردرن ایریا ز کے بلے بازوں پر حاوی ہوگئے ۔چار روزہ میچ کے پہلے دن بلوچستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوغلط ثابت ہوااور پوری ٹیم 165رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ فیضان ریاض اور عمر امین 29، 29 ، سرمد بھٹی25، ذیشان ملک اور حماد اعظم 24،24رنز بنا سکے ، زاہد محمود نے 4اور سلمان علی آغا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر یامین ، بلاول بھٹی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ کا بٹواراکیا۔ جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام تک جنوبی پنجاب نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنالئے اوراسے 9رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، کپتان شان مسعود 80 جبکہ حسین طلعت 53رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ،عمر صدیق40رنز بنا کرآؤٹ ہوئے ، نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلے روزکا کھیل ختم ہونے پر وسطی پنجاب نے پہلی اننگز میں 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنالئے ،احمد شہزاد 69 اور محمد سعد 51 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کامران اکمل 24، عثمان صلاح الدین، کپتان اظہر علی اور احسان عادل 11 ، 11 رنز بنا سکے ،سندھ کے فاسٹ باؤلرتابش خان نے 44 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ تابش خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 38 مرتبہ اننگز میں 5یا زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ میر حمزہ، محمد اصغر،حسن محسن اور فواد عالم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 89 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے ۔ بسم اﷲ خان ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری 102 رنز بناکر وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں، انہوں نے کاشف بھٹی کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلئے 160 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، کاشف بھٹی2رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے اور 98 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔ سمیع اسلم 56، عبدالرحمن مزمل17، کپتان یاسر شاہ 13 اور عمران فرحت11رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، جنید خان، عمران خان سینئر اور احمد جمال نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.